سری لنکن کر کٹ بورڈ نے اپنے ہی سابق سپر سٹار کیخلاف آسڑیلوی بورڈ کو شکایت لگادی

پیر 25 جولائی 2016 18:52

سری لنکن کر کٹ بورڈ نے اپنے ہی سابق سپر سٹار کیخلاف آسڑیلوی بورڈ کو شکایت لگادی

کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جولائی ۔2016ء) سری لنکن کرکٹ بورڈ نے اپنی ٹیم کے منیجر سے بدتمیزی کرنے پر آسٹریلین ٹیم کے کنسلٹنٹ اور سابق عظیم اسپنر متیاہ مرلی دھرن کے خلاف آسٹریلین ٹیم سے شکایت کرتے ہوئے اپنی رپورٹ جمع کرا دی ہے۔سری لنکا اور آسٹریلیا کے درمیان سری لنکن سرزمین پر تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ سے قبل مرلی دھرن نے سری لنکن ٹیم کے منیجر چریتھ سنانائیکے سے بدتمیزی کی۔

(جاری ہے)

سری لنکن کرکٹ بورڈ کے صدر تھلنگا سماتھی پالا نے الزام عائد کیا کہ عظیم آف اسپنر نے کولمبو میں پریکٹس پچ کے استعمال پر سری لنکن ٹیم کے منیجر سے بدتمیزی کی۔انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مرلی دھرن کا رویہ ناقابل قبول ہے اور ہم یہ بات آسٹریلین ٹیم مینجمنٹ کے علم میں لے آئے ہیں۔سماتھی پالا نے بتایا کہ ہفتے کو پالے کیلی میں مرلی دھرن نے گرانڈ اسٹاف کو ڈرا دھمکا کر پریکٹس کی اجازت طلب کی حالانکہ دونوں ٹیموں کو یہاں پریکٹس کی اجازت نہیں تھی۔انہوں نے بتایا کہ اس کے بعد وہ ہماری ٹیم کے مینجر سے الجھ گئے اور ان سے بدتمیزی کی۔

وقت اشاعت : 25/07/2016 - 18:52:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :