ثقلین مشتاق سے معاہدہ انگلینڈ ٹیم کیلئے فتح گرثابت ہوا

سابق سپنر کے مشوروں نے یاسر شاہ کا جادو بے اثر کر دیا ،یاسر شاہ 272رنز دیکر صرف ایک وکٹ حاصل کی

پیر 25 جولائی 2016 22:58

ثقلین مشتاق سے معاہدہ انگلینڈ ٹیم کیلئے فتح گرثابت ہوا

مانچسٹر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جولائی ۔2016ء)لارڈز ٹیسٹ میں شکست کے بعد انگلینڈ نے پاکستان کے سابق آف اسپنر ثقلین مشتاق کی خدمات طور پر حاصل کیں۔ دوسرا کے موجد ٹپس سے عارضی معاہدہ انگلش ٹیم کے لئے فتح گرثابت ہوئی۔لارڈز میں پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں میزبان انگلینڈ کو شکست کا سامنا کرناپڑا۔ لیگ اسپنر یاسرشاہ کا جادو سرچڑھ کر بولا۔

جن کی میچ میں دس وکٹوں نے کرس ووکس کی گیارہ وکٹوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ یاسرشاہ نے انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میں پچیس کھلاڑی میدان بدر کئے۔اولڈ ٹریفرڈ میں جاری دوسرے ٹیسٹ سے قبل ای سی بی نے دوسرا کے خالق پاکستان کے سابق مایہ ناز آف اسپنر ثقلین مشتاق کی خدمات حاصل کیں۔ سابق آف اسپنر سے عارضی معاہدہ انگلینڈ کے لئے فتح کی کنجی ثابت ہوا۔

(جاری ہے)

ماضی کے اسپن جادوگر نے انگلش کھلاڑیوں کو پاکستان لیگ اسپن اسٹار سے نمنٹے کے گر بتائے۔ثقلین مشتاق کے بتائے گر اتنے کارگر ثابت ہوئے کہ انگلش بیٹسمینوں نے دواننگز میں صرف نو وکٹیں گنوا کرسات سوتیرہ رنز اسکور کرڈالے۔ جوروٹ دوسوچون اوراکہتر، کپتان ایلسٹرکک ایک سوپانچ اور چھہتر رنز کے علاوہ کرس ووکس اور بین اسٹوکس نے نصف سنچریاں بنائیں۔ پہلے ٹیسٹ کے مین آف دی میچ یاسرشاہ کے ہاتھ دوسوباہتر رنز کی پٹائی کے بعد ایک ہی وکٹ آسکی۔ثقلین نے چوتھے دن کے میچ سے قبل انگلش آف اسپن آل رانڈر معین علی کو ٹپس دیں۔ جن سے فائدہ اٹھاتے ہوئے معین علی محمد حفیظ اور یونس خان کی قیمتی وکٹیں لینے میں کامیاب ہوگئے۔

وقت اشاعت : 25/07/2016 - 22:58:58