ٹیم کی ذمہ داری میرے طویل کیریئر کا امتحان ہوگا، انگلش فٹ بال کوچ

منگل 26 جولائی 2016 11:43

ٹیم کی ذمہ داری میرے طویل کیریئر کا امتحان ہوگا، انگلش فٹ بال کوچ

لندن ۔ 26 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 جولائی ۔2016ء) انگلینڈ کی فٹ بال ٹیم کے نئے کوچ سیم الرڈائس نے کہا ہے کہ ٹیم کی ذمہ داری میرے طویل کیریئر کا سب سے بڑا امتحان ہوگا۔

(جاری ہے)

سیم الرڈائس کو رائے ہوجسن کی جگہ ٹیم کا نیا کوچ مقرر کیا گیا ہے، یورو کپ میں انگلینڈ کی مایوس کن کارکردگی کی وجہ سے ہوجسن کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سیم الرڈائس نے کہا کہ یہ میرے طویل کیریئر کا سب سے بڑا امتحان ہوگا اور امید ہے کہ یہ میرے کیریئر کی طرح کامیاب رہے گا۔ الرڈائس کا کہنا تھا کہ جب تک وہ کھلاڑیوں اور دیگر عملے سے ملاقات نہیں کر لیتے وہ وین رونی کی کپتانی کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کر سکتے۔

وقت اشاعت : 26/07/2016 - 11:43:54