امریکا کپ ورلڈ سیلنگ سیریز ریگاٹا برطانوی ٹیم نے جیت لی

منگل 26 جولائی 2016 12:47

امریکا کپ ورلڈ سیلنگ سیریز ریگاٹا برطانوی ٹیم نے جیت لی

(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 جولائی۔2016ء) پورٹس ماؤتھ میں ہونے والی امریکا کپ ورلڈ سیلنگ سیریز ریگاٹا،برطانوی ٹیم لینڈ روور نے جیت لی۔ سیلنگ ایونٹ کو دیکھنے پرنس ولیم اور کیٹ بھی پہنچے جنہوں نے جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی بھی دی۔پرنس ولیم اور کیٹ جہاں جاتے ہیں سب کی نگاہوں کا مرکز بن جاتے ہیں،دونوں ہی عوامی اجتماعات ہوں یا رائل ایونٹس لوگوں میں گھل جانے کے باعث ہر جگہ مقبول ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز پرنس ولیم اور کیٹ پورٹس ماؤتھ پہنچے جہاں ان کی ٹیم لینڈ روور سیلنگ ایونٹ میں حصہ لے رہی تھی،شاہی جوڑے نے وہاں موجود تمام ٹیم ممبرز سے ملاقات کی۔امریکاز کپ ورلڈ سیریز سیلنگ ایونٹ کے دوسرے دن کا سیشن دیکھا ،ساتھ ہی سمندر کی لہروں اور موسم کو بھی خوب انجوائے کیا ،سیلنگ بوٹ میں بیٹھا شاہی جوڑا اس زبردست سیلنگ ریگاٹا میں اپنی ٹیم کو سپورٹ کرتے نظر آئے۔امریکاز کپ سیلنگ ایونٹ کی یہ ریس ،برطانیہ کی ٹیم لینڈ روور نے ہی جیتی ، کیٹ اور ولیم نے جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی بھی دی۔امریکا کپ ورلڈ سیلنگ سیریز ریگاٹا برطانوی ٹیم نے جیت لی۔

وقت اشاعت : 26/07/2016 - 12:47:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :