پاکستان پولو کھلاڑی حسام علی حیدر نے انگلینڈ کی ٹیم کو شکست دے کر کورنیشن کپ 2016ء جیت لیا

منگل 26 جولائی 2016 12:50

پاکستان پولو کھلاڑی حسام علی حیدر نے انگلینڈ کی ٹیم کو شکست دے کر کورنیشن کپ 2016ء جیت لیا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 جولائی۔2016ء) پاکستان کے پولو کھلاڑی حسام علی حیدر نے کامن ویلتھ ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے انگلینڈ کی ٹیم کو 12-11 سے شکست دے کر کورنیشن کپ 2016ء جیت لیا۔ انگلینڈ کے پرنس فلپ نے کامن ویلتھ ٹیم کو کپ دیا۔ کامن ویلتھ ٹیم میں پاکستان کی طرف سے حسام علی حیدر، کینیڈا سے فریڈ مینکس، جنوبی افریقہ نے میکنزی اور نیوزی لینڈ سے پاؤل کلارکن شامل تھے۔

کورنیشن کپ گارڈز پولو کلب کا ایک تاریخی ایونٹ ہے جو 1970ء س۔

(جاری ہے)

ہر سال منعقد ہوتا ہے جس میں انگلینڈ کے بادشاہ اور شاہی خاندان بڑی تعداد میں شرکت کرتا ہے۔ اس سال کا کورنیشن کپ 27 گول کا تھا جو سال کا سب سے بڑا ہینڈی کیپ ٹورنامنٹ تھا۔ پولو کی تاریخ میں پہلی بار کسی ایشین کھلاڑی نے کامن ویلتھ ٹیم کی نمائندگی کی۔ حسام علی حیدر نے میچ میں شاندار کھیل پیش کی اور اپنی ٹیم کو فتح دلوائی۔ گراؤنڈ میں پاکستانی لوگ سبز ہلالی پرچم کے ساتھ بڑی تعداد میں موجود تھے۔ کپ وصول کرنے کے بعد حسام نے پاکستانی جھنڈے کے ساتھ دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ تصویر بھی اتاری۔ حسام نے گفتگو کرتے ہوئے اپنی اس تاریخی فتح کو عبدالستار ایدھی کے نام کیا۔ ۔

وقت اشاعت : 26/07/2016 - 12:50:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :