ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ 30جولائی سے شروع ہوگا

منگل 26 جولائی 2016 13:15

کنگسٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جولائی ۔2016ء) ویسٹ انڈیز اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے مابین چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 30 جولائی سے کنگسٹن میں شروع ہوگا۔ بھارتی ٹیم کو میزبان ٹیم کے خلاف چار میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹیم نے پہلے کرکٹ ٹیسٹ میں ویسٹ اندیز ٹیم کو ایک اننگز اور 92 رنز سے شکست دیکر چار میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کررکھی ہے۔ یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا کرکٹ ٹیسٹ میچ 30جولائی سے 3 اگست تک کنگسٹن میں کھیلا جائیگا، تیسرا میچ 9 اگست سے 13 اگست تک گروس ایسلٹ میں کھیلا جا ئیگا جبکہ چوتھا اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ 18 اگست سے 22 اگست تک ٹرینیڈاڈ میں کھیلا جائیگا۔
وقت اشاعت : 26/07/2016 - 13:15:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :