آئی ٹی ایف ایڈوانس لیول 2 کوچنگ کورسز سری لنکا میں شروع ہو گیا

منگل 26 جولائی 2016 13:28

اسلام آباد ۔ 26 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 جولائی۔2016ء) آئی ٹی ایف ایڈوانس لیول 2 کوچنگ کورسز سری لنکا کے شہر کولمبو میں گزشتہ روز شروع ہو گیا جس میں پاکستان کے لیول ون کوچز شرکت کیلئے پہنچ چکے ہیں وہ وہاں پر تربیت حاصل کر رہے ہیں جن میں معین شاہ اسلام آباد جبکہ اکبر علی خان کا تعلق کراچی سے ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری محمد خالد رحمانی کے مطابق فیڈریشن نے 3 ماہ قبل معین شاہ کو لیول 2 کورس کیلئے سری لنکا بھجوایا تھا لیکن وہ کورس پاس نہ کر سکے، ان کو دوسری مرتبہ کورس کیلئے سری لنکا بھجوایا گیا ہے، اسی طرح اکبر علی خان لیول 2 کورس میں پہلی مرتبہ پاکستان کی نمائندگی کر رہا ہے۔

سیکرٹری نے کہا کہ آئی ٹی ایف کے ایڈوانس لیول 2 کوچنگ کورس میں ایشیا کے 24 کوچز شرکت کر رہے ہیں۔ انہیں ملائیشیا کے کوالیفائیڈ کوچ سوریش مینن جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت دے رہے ہیں۔ اس کورس میں شرکت کے بعد پاکستان میں کوالیفائیڈ کوچز کی تعداد زیادہ ہو جائے گی۔
وقت اشاعت : 26/07/2016 - 13:28:45