اسلام آباد ٹینس ایسوسی ایشن 5 کھلاڑیوں کو بھارت میں تربیت کیلئے بھیجے گا

منگل 26 جولائی 2016 13:28

اسلام آباد ۔ 26 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 جولائی۔2016ء) اسلام آباد ٹینس ایسوسی ایشن(آئی ٹی اے) 5 کھلاڑیوں کو بھارت میں تربیت کیلئے بھیجے گا۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ٹینس ایسوسی ایشن کے صدر طارق محمود مرتضی کے مطابق اس تربیتی پروگرام کی دعوت ایشین ٹینس فیڈریشن کے صدر انیل کھنہ جوکہ گزشتہ سال پاکستان کے دورے پر آئے تھے نے دی تھی۔ تربیتی پروگرام میں جو کھلاڑی شرکت کریں گے ان میں ماہا سید، محمد سید، بلال عاصم، عادل علی حان اور عبداللہ سمیع شامل ہیں جبکہ حسن سید منیجر کے طور پر ان کے ہمراہ ہونگے۔ کھلاڑی بھارت کے شہر نئی دہلی کھنہ ٹینس اکیڈمی میں تربیت حاصل کریں گے۔
وقت اشاعت : 26/07/2016 - 13:28:48