ایشیئن بیچ گیمز کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ اسلام آباد میں جاری

منگل 26 جولائی 2016 13:29

اسلام آباد ۔ 26 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 جولائی۔2016ء) پاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیراہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے ایشیئن بیچ گیمز کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے۔ پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری محمد سرور کے مطابق تربیتی کیمپ میں 9 کھلاڑی تربیت حاصل کر رہے ہیں اور انہیں وہ خود تربیت دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تربیتی کیمپ میں سے ایونٹ کیلئے باصلاحیت 6کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا اور انہیں ایونٹ کیلئے بھجوائیں گے۔ ایشیئن بیچ گیمز 23ستمبر سے 4 اکتوبر تک ویتنام میں کھیلی جائے گی جس میں 12ممالک کی ٹیمیں شرکت کریں گی جس میں پاکستان، بھارت، ایران، ویتنام، کوریا، اومان، بنگلہ دیش، نیپال، سری لنکا، ترکمانستان اور چائینی تائپے شامل ہیں۔ سیکرٹری نے کہا کہ ایونٹ کیلئے باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گے اور امید ہے کہ ایشیئن بیچ گیم میں قومی کھلاڑی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے کامیابی حاصل کریں گے۔
وقت اشاعت : 26/07/2016 - 13:29:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :