فاٹا ریجن گریڈ ٹو کرکٹ ٹورنامنٹ میں خیبر ایجنسی نے باجوڑ ایجنسی کو اننگز اور 21رنز سے ہرا دیا

منگل 26 جولائی 2016 13:29

اسلام آباد ۔ 26 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 جولائی۔2016ء) فاٹا ریجن گریڈ ٹو کرکٹ ٹورنامنٹ میں خیبر ایجنسی نے باجوڑ ایجنسی کو ایک اننگز اور 21رنز سے شکست دی۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق جمرود سپورٹس کمپلیکس میں کھیلے گئے 3 روزہ میچ میں خیبر ایجنسی نے اپنی پہلی اننگز میں 306 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

جواب میں باجوڑ ایجنسی کی ٹیم صرف 105رنز بنا سکی اور انہیں فالو آن کا سامنا کرنا پڑا۔

باجوڑ ایجنسی نے دوسری اننگز میں تھوڑی سی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا تاہم وہ 183رنز پر ان کی پوری ٹیم ڈھیر ہو گی اور انہیں میچ میں ایک اننگز اور 21 رنز کی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ واضح رہے کہ اس ٹورنامنٹ میں خیبر ایجنسی کرکٹ ٹیم کی یہ دوسری کامیابی ہے۔ انہوں نے اپنے پہلے ہی میچ میں کرم ایجنسی کو شکست سے دوچار کیا تھا۔
وقت اشاعت : 26/07/2016 - 13:29:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :