انگلینڈ ٹیم کی ذمہ داری سب سے بڑا امتحان ہے‘کوچ فٹبال ٹیم

منگل 26 جولائی 2016 13:30

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جولائی ۔2016ء) انگلینڈ کی فٹبال ٹیم کے نئے کوچ سیم الرڈائس نے کہا ہے کہ انگلینڈ کی ٹیم کی ذمہ داری ان کے کیریئر کا سب سے بڑا امتحان ہوگا۔انگلینڈ کی قومی ٹیم کے کوچ کا عہدہ سنبھالنے کے انھوں نے پہلی نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ افراد کی نظامت ان کا سب سے بڑا اثاثہ ہے۔

(جاری ہے)

سیم الرڈائس نے انگلش پریمئیر لیگ کے کلب سنڈرلینڈ کو گذشتہ سیزن میں لیگ سے باہر ہونے سے بچانے میں اہم کردار ادا کیا تھا ‘انھیں یورو 2016 ٹورنامنٹ میں انگلینڈ کی مایوس کن کارکردگی کے بعد رائے ہاجسن کی جگہ تعینات کیا گیا ہے ‘انگلینڈ ٹیم کے دیگر عملے میں سیمی لی کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

الرڈائس نے کہاکہ یہ میرے طویل کریئر کا سب سے بڑا امتحان ہوگا اور امید ہے کہ یہ میرے کیریئر کی طرح کامیاب رہے گاالرڈائس نے کہاکہ جب تک وہ کھلاڑیوں اور دیگر عملے سے ملاقات نہیں کر لیتے وہ وائن رونی کی کپتانی کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کر سکتے۔
وقت اشاعت : 26/07/2016 - 13:30:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :