انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن ہوم گراؤنڈ پر سب سے زیادہ ٹیسٹ وکٹیں لینے والے فاسٹ بالر بن گئے

منگل 26 جولائی 2016 14:08

انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن ہوم گراؤنڈ پر سب سے زیادہ ٹیسٹ وکٹیں لینے والے فاسٹ بالر بن گئے

مانچسٹر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جولائی ۔2016ء) انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن ہوم گراؤنڈ پر سب سے زیادہ ٹیسٹ وکٹیں لینے والے فاسٹ بالر بن گئے ، انہوں نے آسٹریلیا کے گلین میگراتھ کی 289 وکٹوں کا ریکارڈ توڑا ۔ مانچسٹر ٹیسٹ میں جیمز اینڈرسن نے پاکستان کے اظہر علی کو آؤٹ کرکے یہ کارنامہ سرانجام دیا ۔ اینڈرسن کی ہوم گراؤنڈ پر وکٹوں کی تعداد 291 ہوچکی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے آسٹریلوی تیز گیند باز گلین میگراتھ کا ریکارڈ توڑا ۔ جیمز اینڈرسن سے پہلے اس ریکارڈ پر 289 شکار کیساتھ گلین میگراتھ کا قبضہ تھا ۔ اینڈرسن 458 وکٹوں کیساتھ انگلینڈ کے نمبرون اور دنیا کے چھٹے ٹاپ وکٹ ٹیکر ہیں ۔ پاکستان کی جانب سے یہ اعزاز سابق کپتان عمران خان کے پاس ہے ۔ عمران نے خان نے اپنی 362 ٹیسٹ وکٹوں میں سے 163اپنی سرزمین پر حاصل کیں۔

وقت اشاعت : 26/07/2016 - 14:08:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :