انگلینڈ آئندہ سال آئرلینڈ، جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کی میزبانی کریگا

منگل 26 جولائی 2016 15:02

لندن ۔ 26 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 جولائی۔2016ء) انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے مطابق انگلینڈ 2017ء میں آئرلینڈ، جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کی میزبانی کرے گا۔ سال 2017ء انگلینڈ کیلئے مصروف ترین سیزن ہوگا جس میں اس نے چیمپئنز ٹرافی سمیت ویمنز ورلڈ کپ کی بھی میزبانی کرنی ہے۔ انگلش ٹیم 5 مئی کو آئرلینڈ کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ سے ہوم سیزن کا آغاز کرے گی۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے 7 مئی کو کھیلا جائے گا، اس کے بعد انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ون ڈے، تین ٹی ٹونٹی اور چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 24 مئی، دوسرا میچ 27، تیسرا میچ 29 کو کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی، 21 جون، دوسرا میچ 23 جون جبکہ تیسرا میچ 25 جون کو کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 6 سے 10 جولائی، دوسرا ٹیسٹ 14 سے 18 جولائی، تیسرا ٹیسٹ 27 سے 31 جولائی جبکہ چوتھا اور آخری ٹیسٹ 4 سے 8 اگست تک کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹیسٹ، واحد ٹی ٹونٹی اور پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے جائے گی۔
وقت اشاعت : 26/07/2016 - 15:02:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :