دورہ جنوبی افریقہ کیلئے ٹیم میں کم بیک کرنا ہدف ہے،پیٹرسڈل

منگل 26 جولائی 2016 15:03

دورہ جنوبی افریقہ کیلئے ٹیم میں کم بیک کرنا ہدف ہے،پیٹرسڈل

میلبورن ۔ 26 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 جولائی۔2016ء) آسٹریلوی فاسٹ باؤلر پیٹرسڈل نے کہا ہے کہ رواں برس کے آخر میں دورہ جنوبی افریقہ کیلئے ٹیم میں کم بیک کرنا ہدف ہے اور مقصد کے حصول کیلئے سرتوڑ کوشش کروں گا۔

(جاری ہے)

سڈل فروری میں ٹخنے کی انجری میں مبتلا ہوئے تھے اور ان دنوں بحالی صحت کے عمل سے گزر رہے ہیں۔ سڈل نے اپنے بیان میں کہا کہ فٹنس مسائل کے باعث ٹیم سے دوری میرے لئے بہت تکلیف دہ ہے تاہم میرے حوصلے پست نہیں ہوئے، میرا ٹخنہ اب پہلے سے بہتر ہے میں نے دوبارہ رننگ شروع کر دی ہے اور اب میری تمام تر توجہ میٹا ڈور ون ڈے کپ پر مرکوز ہے۔

وقت اشاعت : 26/07/2016 - 15:03:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :