یوسین بولٹ ریو اولمپکس گیمز سے قبل ہیمسٹرنگ انجری کا شکار

منگل 26 جولائی 2016 15:04

یوسین بولٹ ریو اولمپکس گیمز سے قبل ہیمسٹرنگ انجری کا شکار

کنگسٹن ۔ 26 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 جولائی۔2016ء) دنیا کے تیز ترین ایتھلیٹ اور چھ مرتبہ کے اولمپک چیمپئن یوسین بولٹ ریو اولمپکس گیمز شروع ہونے سے قبل ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہو گئے تاہم سٹار ایتھلیٹ انجری کے باوجود میگا گیمز میں شرکت کیلئے پر امید ہیں۔

(جاری ہے)

بولٹ جمیکن نیشنل ٹرائلز کے دوران انجری میں مبتلا ہوئے جس کے باعث انہوں نے 100 میٹر فائنل سے دستبرداری اختیار کی۔ جمیکن حکام کا کہنا ہے کہ بولٹ کی انجری بڑا سیٹ بیک ہے، ڈاکٹرز باقاعدگی سے ان کی انجری کا جائزہ لے رہے ہیں اور امید ہے کہ وہ میگا گیمز سے قبل سو فیصد فٹ ہو جائیں گے۔ واضح رہے کہ بولٹ اولمپکس گیمز میں 200 اور 100 میٹر دوڑ میں ٹائٹلز کا دفاع کریں گے۔

وقت اشاعت : 26/07/2016 - 15:04:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :