روس کو ریو اولمپکس سے قبل ایک اور دھچکا، 7ٹاپ سوئمرز ٹورنامنٹ سے باہر

اولمپکس میں روس کے 7 سوئمرز حصہ نہیں لے سکیں گے،سوئمرز کا ڈوپنگ سے کسی نہ کسی طرح تعلق رہا ،ورلڈ سوئمنگ باڈی فینا

منگل 26 جولائی 2016 17:17

روس کو ریو اولمپکس سے قبل ایک اور دھچکا، 7ٹاپ سوئمرز ٹورنامنٹ سے باہر

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 جولائی ۔2016ء) روس کے 7ٹاپ سوئمرز ریو اولمپکس سے باہر ہوگئے۔ روسی اولمپک کمیٹی کے سربراہ الیگزینڈر زوکو کے مطابق روس کی اولمپک ٹیم میں تقریبا 8ایتھلیٹس ایسے ہیں جن کا ڈوپنگ اسکینڈلز سے تعلق رہا ہے۔ڈوپنگ اسکینڈل پر روس کو ایک اور جھٹکا۔7ٹاپ سوئمرز ہوگئے ریو اولمپکس سے باہر ہوگئے ہیں۔ ورلڈ سوئمنگ باڈی فینا کے مطابق اس سال ریو اولمپکس میں روس کے 7 ٹاپ سوئمرز حصہ نہیں لے سکیں گے۔

(جاری ہے)

ان تمام سوئمرز کا ڈوپنگ سے کسی نہ کسی طرح تعلق رہا ہے۔آئی او سی کی پابندی کے بعد روس نے بھی ڈوپنگ اسکینڈلز کا اعتراف کرلیا ہے۔روسی اولمپک کمیٹی کے سربراہ الیگزینڈر زوکو کے مطابق روس کی اولمپک ٹیم میں تقریبا 8ایتھلیٹس ایسے ہیں جن کا ڈوپنگ اسکینڈلز سے تعلق رہا ہے۔روسی ایتھلیٹس پر الزام ہے کہ انھوں نے ریاست کی مدد سے ونٹر اولمپکس2014 دو ہزار چودہ میں ممنوعہ ادویات کا استعمال کیا تاہم آئی او سی نے روس پر مکمل پابندی عائد کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ جو ایتھلیٹس ڈوپنگ میں ملوث ہیں صرف انھی پر پابندی لگائی جائے گی۔

وقت اشاعت : 26/07/2016 - 17:17:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :