تنقید کیوں کی ؟پی سی بی نے عبدالقادر کی پنشن روک لی

muhammad ali محمد علی منگل 26 جولائی 2016 20:08

تنقید کیوں کی ؟پی سی بی نے عبدالقادر کی پنشن روک لی

لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار26جولائی ۔2016ء )سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر کو پاکستان کرکٹ بورڈ پرتنقید کرنامہنگا پڑگیا، بورڈ انتظامیہ نے انکی پنشن روک لی،گگلی ماسٹربطور احتجاج وزیر اعظم کو خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کو اس کی ناقص پالیسیوں پروقتاً فوقتاً تنقید کا نشانہ بنانے پر بورڈ نے عظیم لیگ سپنر عبدالقادر کی پنشن روک لی ہے ۔

ذرائع کے مطابق کرکٹ بورڈ سابق ٹیسٹ کرکٹر کو 45ہزار روپے ماہانہ پنشن دیتا ہے ۔دوسری جانب عبدالقادر نے پی سی بی کی جانب سے پنشن روکنے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے بورڈ کے پیٹرن انچیف وزیر اعظم نواز شریف کو خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے ، گگلی ماسٹر کا کہنا تھا کہ پی سی بی نے ان کی پنشن روک کر ان کی توہین کی ہے ۔

وقت اشاعت : 26/07/2016 - 20:08:59