پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹرز کو تیسرے ٹیسٹ میچ تک بیوی بچوں کو ساتھ رکھنے کی اجازت دیدی

muhammad ali محمد علی منگل 26 جولائی 2016 21:30

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹرز کو تیسرے ٹیسٹ میچ تک بیوی بچوں کو ساتھ رکھنے کی اجازت دیدی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26 جولائی ۔2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے قومی ٹیم مینجر انتخاب عالم کو پیغام بھجوایا گیا ہے کہ کھلاڑیوں کی درخواست پر فیلیمز کے قیام کو تیسرے ٹیسٹ میچ تک بڑھا دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پی سی بی نے ابتدا میں قومی کرکٹرز کو دو ٹیسٹ میچز تک فیملیز ساتھ رکھنے کی اجازت دی تھی تاہم دوسرا ٹیسٹ میچ ہارنے کے بعد کرکٹرز نے پی سی بی نے فیملیز کے قیام میں اضافے کی درخواست کی تھی جسے پی سی بی نے منظور کرتے ہوئے قیام بڑھانے کی اجازت دیدی ہے۔ کپتان مصباح الحق، یونس خان، محمد حفیظ، اظہرعلی، اسد شفیق، سرفراز احمد اور یاسر شاہ کی بیوی اور بچے ان کے ساتھ انگلینڈ میں موجود ہیں۔۔

وقت اشاعت : 26/07/2016 - 21:30:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :