سینئرکھلاڑی اپنے ملکوں میں ٹیسٹ کرکٹ کو فروغ دیں ‘ اسٹیوا

بدھ 27 جولائی 2016 12:58

سینئرکھلاڑی اپنے ملکوں میں ٹیسٹ کرکٹ کو فروغ دیں ‘ اسٹیوا

میلبورن(لاُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جولائی ۔2016ء) آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اسٹیووا نے مشہور کھلاڑیوں سے ٹیسٹ کرکٹ کے فروغ کیلئے اہم کردار ادا کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی کی مقبولیت کو ٹیسٹ کیلئے خطرہ قرار دیدیا۔ایک انٹرویو میں اسٹیوا نے خدشات کا اظہار کیا کہ کھلاڑی بیرون ملک مختصر طرز کرکٹ کو ٹیسٹ پر ترجیح دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی کی مقبولیت اور کھلاڑیوں کو پیسے کی ریل پیل سے ٹیسٹ پر اثر پڑ رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ دنیا کے مشہور کھلاڑی اپنے اپنے ملکوں میں ٹیسٹ کرکٹ کی مقبولیت کو برقرار رکھنے کیلئے اپنا اثر رسوخ استعمال کرتے ہوئے اپنی ذمہ داری پوری کریں۔آسٹریلیا کو 1999 میں ورلڈ کپ جتوانے والے سابق کپتان اسٹیوا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی آمد سے قبل کنارہ کش ہوچکے تھے ‘51 سالہ سابق چمپئن کپتان نے ویسٹ انڈیز کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ کس طرح ٹی ٹوئنٹی کو ترجیح دینے پر ٹیسٹ کرکٹ میں ان کی تنزلی ہوئی۔

(جاری ہے)

اسٹیوا نے کہا کہ ویسٹ انڈیز نے حالیہ چار سالوں میں کسی بھی بڑی ٹیم کو سیریز میں شکست نہیں دی ‘ ٹی ٹوئنٹی میں عالمی چمپئن ہیں یہ خطرناک بات ہے کیونکہ ویسٹ انڈیز ٹی ٹوئنٹی میں بہترین ہے اور نوجوان لڑکے اسی کو دیکھتے ہیں، انھیں نظر آتا ہے کہ وہ بہت زیاہ پیسہ کماسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ آسٹریلیا میں ٹیسٹ کرکٹر بننے کیلئے جو مراعات دی جارہی ہیں وہ غیرمعمولی نہیں ‘ہمیں امید کرنا ہوگا کہ تجربہ کار کھلاڑی اپنے ملکوں میں ٹیسٹ کرکٹ کو فروغ دیتے رہیں گے۔انھوں نے کہا کہ آسٹریلوی کھلاڑی اب بھی ٹیسٹ کرکٹ کی بات کرتے ہیں اور اپنے ملک کیلئے کھیلتے ہیں اسی طرح دیگر تجربہ کار کھلاڑیوں کی اپنے ملکوں میں ذمہ داری بنتی ہے۔

وقت اشاعت : 27/07/2016 - 12:58:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :