سابق سری لنکن سپنر مرلی دھرن آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل

بدھ 27 جولائی 2016 13:40

سابق سری لنکن سپنر مرلی دھرن آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل

دبئی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار27جولائی ۔2016ء ) ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے سری لنکن بلے باز متایاہ مرلی دھرن کو آئی سی سی کرکٹ ہال آف فیم میں شامل کرلیا گیا ہے ۔مایہ ناز سری لنکن سابق سپنرمرلی دھرن کو کرکٹ کیلئے بہترین خدمات پیش کرنے پر آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل کیا گیا ہے، وہ ہال آف فیم میں شامل کیے جانے والے پہلے سری لنکن کھلاڑی ہیں ۔

(جاری ہے)

مرلی دھرن نے1992ء سے 2010ء کے دوران 133 ٹیسٹ میچز میں 22.72کی اوسط سے 800 وکٹیں حاصل کیں جس میں 67 مرتبہ 5 اور 22 مرتبہ 10 وکٹیں حاصل کرنا شامل ہے ۔انگلش ٹیم کے سابق مایہ ناز فاسٹ بولر جارج لوہمن ، 20ویں صدی کے عظیم آسٹریلین اوپنر آرتھر مورس اور آئی سی سی وومن ورلڈ کپ کی فاتح آسٹریلین ٹیم کی سابق کپتان کیرن رولٹن کو بھی آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل کیا گیا ہے ۔

وقت اشاعت : 27/07/2016 - 13:40:13