پی این ایف کے چیئرمین اور صدر ایشین نیٹ بال فیڈریشن کے اجلاس میں شرکت کیلئے3 اگست کو بنکاک روانہ ہوں گے

بدھ 27 جولائی 2016 13:41

اسلام آباد ۔ 27 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 جولائی۔2016ء) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے چیئرمین ظفر اقبال اعوان اور صدر مدثر آرائیں ایشین نیٹ بال فیڈریشن کے اجلاس میں شرکت کیلئے3 اگست کو بنکاک روانہ ہوں گے۔ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر ارائیں کے مطابق ایشیئن نیٹ بال فیڈریشن کا اہم اجلاس آئندہ ماہ 5 اگست کو بنکاک میں ہوگا جس میں ایشیئن نیٹ بال چیمپیئن شپ کی میزبانی کا فیصلہ کیا جائے گا۔

ایونٹ کی میزبانی کی دوڑ میں پاکستان سمیت دوسرے دو ممالک بھی شامل ہیں۔ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن نے ایشیئن نیٹ بال چیمپیئن شپ 2018ء کی میزبانی کا خواہاں ہے اس دوڑ میں پاکستان، جاپان اور سری لنکا بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایشیئن نیٹ بال چیمپیئن شپ 2018ء کی میزبانی کا آئندہ ماہ 5 اگست کو بنکاک میں ہونے والی ایشیئن فیڈریشن کے اجلاس میں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں تینوں ممالک اپنی اپنی پریذنٹیشن دیں گے اس کے بعد چیمپیئن شپ کی میزبانی کسی بھی ملک کو دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایشیئن نیٹ بال چیمپیئن شپ کی میزبانی کیلئے مضبوط امیدوار ہے۔ امید ہے کہ ایونٹ کی پاکستان کو میزبانی ملے گی۔ ایشین نیٹ بال فیڈریشن کے اجلاس میں پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں اور چیئرمین ظفر اعوان پاکستان کی نمائندگی کرینگے ۔ اجلاس میں ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ سمیت ایشین یوتھ، ایمپائرز کورس اور آئندہ سال ایشین نیٹ بال فیڈریشن کے انتخابات کے بارے میں مقام اور اسکا طریقہ کار بھی وضح کیاجائیگا۔
وقت اشاعت : 27/07/2016 - 13:41:08