چیمپئنز فٹبال کپ :یووینڈس نے ٹوٹنہیم کو شکست دے دی

بدھ 27 جولائی 2016 16:35

چیمپئنز فٹبال کپ :یووینڈس نے ٹوٹنہیم کو شکست دے دی

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 جولائی۔2016ء) برطانیہ میں جاری انٹرنیشنل چیمپئنز فٹبال کپ کے میچ میں یووینڈس نے ٹوٹنہیم کو ایک کے مقابلے میں دو گولز سے ہرا دیا ہے۔

(جاری ہے)

انٹرنیشنل چیمپئنز کپ کے میچ میں یووینڈس اور ٹوٹنہیم کی ٹیمیں میدان میں اتریں ، یووینڈس نے میچ کے آغاز سے ہی بہترین کھیل پیش کیا اور چھٹے منٹ میں پہلا گول سکور کر کے حریف ٹیم کو دباوٴ کا شکار کر دیا۔ اس کے بعد پندرہویں منٹ میں انہوں نے ایک اور شاندار گول داغ کر اپنی برتری دو صفر کر لی۔ حریف ٹیم سر توڑ کوشش کے بعد دوسرے ہاف میں صرف ایک گول کرنے میں کامیاب ہوئی جو ان کی جیت کیلئے ناکافی ثابت ہوا۔ فاتح ٹیم کی جانب سے پاوٴلو اور مہدی ایک ایک گول کیساتھ نمایاں رہے۔ ۔

وقت اشاعت : 27/07/2016 - 16:35:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :