پاکستان کرکٹ ٹیم کا انگلش فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کا دورہ

muhammad ali محمد علی بدھ 27 جولائی 2016 21:59

پاکستان کرکٹ ٹیم کا انگلش فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کا دورہ

مانچسٹر (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27جولائی 2016ء) پاکستان کرکٹ ٹیم نے انگلش فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کا دورہ کیا ہے. تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے شہر مانچسٹر میں موجود قومی کرکٹ ٹیم نے انگلش فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کے ہوم گرائونڈ اولڈ ٹریفورڈ کا دورہ کیا ہے. دورہ مانچسٹر یونائیٹڈ کلب کی دعوت پر کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر قومی کرکٹرز کے ہمراہ ان کے اہل خانہ بھی تھے۔ قومی کرکٹرز نے اولڈ ٹریفورڈ فٹبال گرائونڈ کے میوزیم کا بھی دورہ کی۔ جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو مانچسٹر یونائیٹڈ کے پلیئرز روم کا بھی دورہ کرایا گیا۔ اس موقع پر قومی کرکٹرز نے مانچسٹر یونائیٹڈ کے ہوم گرائونڈ پر فیملیز کے ہمراہ تصویریں بنوائیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کا انگلش فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کا دورہ

وقت اشاعت : 27/07/2016 - 21:59:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :