انٹرنیشنل چیمپئنز لیگ ، پی ایس جی نے ریال میڈرڈ کو ہرا دیا

جمعرات 28 جولائی 2016 13:21

انٹرنیشنل چیمپئنز لیگ ، پی ایس جی نے ریال میڈرڈ کو ہرا دیا

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 جولائی۔2016ء) برطانیہ میں جاری انٹرنیشنل چیمپئنز فٹبال کپ کے میچ میں پی ایس جی نے ریال میڈرڈ کو ایک کے مقابلے میں تین گولز سے ہرا دیا ہے۔ انٹرنیشنل چیمپئنز کپ کے میچ میں پیرس سینٹ جرمین اور ریال میڈرڈ کی ٹیموں میں جوڑ پڑا۔

(جاری ہے)

پی ایس جی نے میچ کے آغاز سے ہی بہترین کھیل پیش کیا اور دوسرے منٹ میں پہلا گول سکور کر کے حریف ٹیم کو دباوٴ کا شکار کر دیا۔ اس کے بعد انہوں نے 35 ویں اور چالیسویں منٹ میں دو مزید شاندار گول داغ کر اپنی برتری تین صفر کر لی۔ حریف ٹیم سخت محنت کے بعد دوسرے ہاف میں پنلٹی کک پر صرف ایک گول کرنے میں کامیاب ہو پائی۔ فاتح ٹیم کی جانب سے تھامس دو گولز کیساتھ نمایاں رہے۔۔

وقت اشاعت : 28/07/2016 - 13:21:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :