پاکستان کی انڈر 15 کسٹم کرکٹ ٹیم نے بھارت میں ہونے والا راجیو گاندھی کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا، فائنل میں فتح کے بعد پش اپس لگا کر دھوم مچا دی

muhammad ali محمد علی جمعرات 28 جولائی 2016 21:53

پاکستان کی انڈر 15 کسٹم کرکٹ ٹیم  نے بھارت میں ہونے والا راجیو گاندھی کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا، فائنل میں فتح کے بعد پش اپس لگا کر دھوم مچا دی

چنئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28 جولائی ۔2016ء ) پاکستان کی انڈر 15 کسٹم کرکٹ ٹیم نے بھارت میں ہونے والا راجیو گاندھی کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں ہونے والا راجیو گاندھی کرکٹ ٹورنامنٹ پاکستان کی انڈر 15 کسٹم کرکٹ ٹیم نےجیت لیا ہے۔ فائنل میں پاکستانی ٹیم نے تامل ناڈو کی مضبوط ٹیم کو 42 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

پاکستانی ٹیم کی جانب سے تامل ناڈو کی ٹیم کو 129 رنز کا ٹارگٹ دیا گیا۔ تاہم جواب میں تامل ناڈو کی ٹیم 87 رنز بنا سکی۔

(جاری ہے)

پاکستان کی جانب سے سائم ایوب 52 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ٹورنامنٹ میں بھارت کی 10 ڈومیسٹک ٹیمیں جبکہ ایک پاکستان اور ایک بحرین کی ٹیم شرکت کر رہی تھی۔

وقت اشاعت : 28/07/2016 - 21:53:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :