ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان دوسرا کرکٹ ٹیسٹ کل شروع ہوگا

جمعہ 29 جولائی 2016 12:05

کنگسٹن ۔ 29 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 جولائی۔2016ء) ویسٹ انڈیز اور بھارتکی کرکٹ ٹیموں کے مابین چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ (آج) ہفتہ سے کنگسٹن میں شروع ہوگا۔ بھارتی ٹیم کو میزبان ٹیم کے خلاف چار میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹیم نے پہلے کرکٹ ٹیسٹ میں ویسٹ اندیز ٹیم کو ایک اننگز اور 92 رنز سے شکست دیکر چار میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کررکھی ہے۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا کرکٹ ٹیسٹ میچ 30جولائی سے 3 اگست تک کنگسٹن میں کھیلا جائیگا، تیسرا میچ 9 اگسست سے 13 اگست تک گروس ایسلٹ میں کھیلا جا ئیگا جبکہ چوتھا اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ 18 اگست سے 22 اگست تک ٹرینیڈاڈ میں کھیلا جائیگا۔
وقت اشاعت : 29/07/2016 - 12:05:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :