پنجاب نے پی سی بی منصوبوں میں خورد برد کی تحقیقات شروع کر دیں

جمعہ 29 جولائی 2016 12:26

پنجاب نے پی سی بی منصوبوں میں خورد برد کی تحقیقات شروع کر دیں

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 جولائی۔2016ء) پنجاب نے پی سی بی منصوبوں میں خورد برد کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے 4 منصوبوں میں کروڑوں روپے کی مبینہ خورد برد کا انکشاف ہوا ہے۔ ایف آئی اے نے اس حوالے سے پنجاب کی درخواست پر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

بائیو مکینیکل لیبارٹری، قذافی اسٹیڈیم، فار اینڈ پویلین لاہور ، ملتان میں کرکٹ اکیڈمی اور گڑھی خدا بخش لاڑکانہ میں کرکٹ سٹیڈیم کے منصوبوں میں خورد برد کی تحقیقات ہورہی ہیں مالی بے ضابطگیوں کے الزام میں پی سی بی سے کرنل بشیر کو فارغ بھی کردیا گیا تھا جبکہ اس حوالے سے پی سی بی کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کو مزید تعاون چاہیے تو کرکٹ بور ڈ تعاون کیلئے تیار ہے

وقت اشاعت : 29/07/2016 - 12:26:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :