کراچی بیچ گیمز کیلئے شوٹنگ بال ٹیموں کا اعلان کر دیا گیا

جمعہ 29 جولائی 2016 14:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 جولائی۔2016ء)کراچی سٹی اسپورٹس ایسوسی ایشن کے تعاون سے تیسرے کراچی بیچ گیمز کی شوٹنگ بال چیمپئن شپ کے لیے ٹیموں کا اعلان کردیا گیا ہے، صدر کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن حاجی غلام محمد خان نے ٹیکنیکل آفیشل کا بھی اعلان کردیا ہے، چیمپئن شپ کے سیمی فائنل مقابلوں کے مہمان خصوصی سرپرست کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن جاوید کیانی اور معروف اینکر پرسن عزیز عارف ہونگے، کراچی پلاٹینیم کی قیادت فاروق نادر کریں گے ٹیم محمد اقبال، ملک جاوید، نور احمد، امتیاز، بابراور طارق احمد پر مشتمل ہوگی محمد شریف ٹیم کے کوچ ہونگے، کراچی ڈائمنڈ کی قیادت اعجاز احمد کریں گے ٹیم ریاض احمد، رضوان احمد، محمد شمیم، خالد، عبدالرشید اور محمد اسماعیل پر مشتمل ہوگی ٹیم کے کوچ محمد ناصر ہونگے ۔

(جاری ہے)

کراچی گولڈن کی قیادت ملک ناصر کرینگے دیگر کھلاڑیوں میں یار محمد محمد حنیف ، ظہور طاہر سمیرا اور عبدالرحیم شامل ہیں کوچ محمد رفیق ہونگے کراچی سلور کی قیادت محمد اختر کرینگے
وقت اشاعت : 29/07/2016 - 14:25:45