لاہورمیں قومی ہاکی ٹیم کا کنڈیشنگ کیمپ ختم

جمعہ 29 جولائی 2016 14:30

لاہورمیں قومی ہاکی ٹیم کا کنڈیشنگ کیمپ ختم

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 جولائی۔2016ء) لاہورمیں قومی ہاکی ٹیم کا کنڈیشنگ کیمپ ختم ہوگیا۔ ہیڈ کوچ اورکھلاڑی کیمپ میں غلطیوں کی نشاندہی پرقابوپا کرآئندہ ایونٹس میں بہتر نتائج دینے کیلئے پرعزم ہیں۔

(جاری ہے)

پی ایچ ایف نے قومی ہاکی ٹیم کے 42کھلاڑیوں کا 10روزہ کنڈیشنگ کیمپ لاہور میں لگایا جہاں انہیں اسٹیڈیم میں عملی طور پر ٹریننگ کرائی گئی اور پہلی بار ویڈیو سیشنز کے ذریعے ان کی غلطیوں کی بھی نشاندہی کی گئی۔

کھلاڑیوں نے بھی ویڈیوسیشنز کے ذریعے اپنی غلطیوں کی نشاندہی کے عمل کو سراہا اور کہا کہ ان غلطیوں پرقابو پانے کی کوشش کریں گے۔منتظمین کی رائے میں اگر کھلاڑی اپنی فٹنس اور غلطیوں کو نہ دہرائیں تو جلد دنیائے ہاکی کی بڑی ٹیموں کے خلاف بھی شاندار نتائج دے سکتے ہیں۔۔

وقت اشاعت : 29/07/2016 - 14:30:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :