سابق جنوبی افریقن وکٹ کیپر نک پوتھاز سری لنکا کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ مقرر

جمعہ 29 جولائی 2016 16:20

کولمبو ۔ 29 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 جولائی۔2016ء) سری لنکا کرکٹ بورڈ نے سابق جنوبی افریقن وکٹ کیپر نک پوتھاز کو ٹیم کا فیلڈنگ کوچ مقرر کر دیا ہے۔ وہ 8 اگست سے اپنی ذمہ داری سنبھالیں گے۔

(جاری ہے)

نک پوتھاز انگلش کاؤنٹی لیسٹر شائر کے اکیڈمی ڈائریکٹر کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھا رہے تھے۔ سری لنکا کرکٹ کے صدر تھلنگا سماتھیپالا کا کہنا ہے کہ نک پوتھاز ٹیم کی فیلڈنگ بہتر بنانے میں کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم قومی ٹیم کی تینوں شعبوں میں بہتری چاہتے ہیں اس لئے ماہر فیلڈنگ کوچ کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔
وقت اشاعت : 29/07/2016 - 16:20:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :