سری لنکن بلے باز کوسال مینڈس کی آسٹریلیا کے خلاف کیریئر بیسٹ اننگز، 176 رنز بنائے

جمعہ 29 جولائی 2016 16:34

پالے کیلی ۔ 29 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 جولائی۔2016ء) سری لنکا کرکٹ ٹیم کے نوجوان بلے باز کوسال مینڈس نے ٹیسٹ کیریئر کی پہلی سنچری داغ دی، وہ 176 رنز کی دلکش اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میں 21 سالہ کوسال مینڈس نے مشکل وقت میں انتہائی عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 176 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم کر دیا، ان کی اننگز میں ایک چھکا اور 21 چوکے شامل ہیں، یہ ان کی پہلی ٹیسٹ سنچری ہے۔
وقت اشاعت : 29/07/2016 - 16:34:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :