تیسرے ٹیسٹ کیلئے تبدیلیوں کا فیصلہ دو روزہ میچ کے بعد کرینگے ، مصباح الحق

جمعہ 29 جولائی 2016 16:56

تیسرے ٹیسٹ کیلئے تبدیلیوں کا فیصلہ دو روزہ میچ کے بعد کرینگے ، مصباح الحق

مانچسٹر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 جولائی۔2016ء) کپتان مصباح الحق کہتے ہیں کہ اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ میں ناکامی کے باوجود سینئر کھلاڑیوں کو ڈراپ نہیں کریں گے، تیسرے ٹیسٹ کے لئے تبدیلیوں کا فیصلہ دو روزہ میچ کے بعد کریں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ سینئر کھلاڑی لمبے عرصے سے میچز جتوا رہے ہیں، اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ ہارنے پر ڈراپ نہیں کریں گے۔ مصباح الحق کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کو کم سکور پر آؤٹ کرنے کے لئے باوٴلنگ اور فیلڈنگ کو بہتر بنانا ہو گا۔ قومی ٹیم ووسٹر شائر کے خلاف جمعہ سے دو روزہ پریکٹس میچ کھیلے گی۔۔

وقت اشاعت : 29/07/2016 - 16:56:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :