روجرز کپ :روس کی اناستاسیا کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

روسی کھلاڑی نے پہلے سیٹ میں کامیابی حاصل کی ، پولینڈ کی کھلاڑی اگنیشکا رڈوانسکا دوسرے راؤنڈ میں فاتح رہیں ، حتمی راؤنڈ اناستاسیا کے نام رہا

جمعہ 29 جولائی 2016 16:59

کینیڈا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 جولائی۔2016ء) روجرز ٹینس کپ میں روس کی اناستاسیا نے پولینڈ کی اگنیشکا رڈوانسکا کو ہرا کر کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کر لی ہے۔ روجرز ٹینس ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے اہم میچ میں روس کی اناستاسیا کا مقابلہ پولینڈ کی ٹینس سٹار اگنیشکا رڈوانسکا کیساتھ ہوا۔

(جاری ہے)

روسی ٹینس پلیئر نے دلچسپ مقابلے کے بعد پہلا سیٹ چھ چار سے اپنے نام کیا۔

پولش کھلاڑی نے اگلے سیٹ میں زبردست کم بیک کیا اور چھ سات سے کامیابی حاصل کر لی۔ تیسرے سیٹ میں ایک مرتبہ پھر روس کی اناستاسیا نے اپنی حریف کیخلاف شاندار پرفارمنس دکھاتے ہوئے چھ ایک سے فتح سمیٹی۔ اس جیت کے بعد وہ ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی ہیں جہاں ان کا مقابلہ امریکا کی میڈیسن کیز کیساتھ ہوگا۔ ۔
وقت اشاعت : 29/07/2016 - 16:59:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :