نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ، اسلام ‌آباد کی ٹیم نے شاہد آفریدی کو حاصل کر لیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 29 جولائی 2016 21:06

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ، اسلام ‌آباد کی ٹیم نے شاہد آفریدی کو حاصل کر لیا

اسلام آباد (اُدو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29جولائی 2016ء) نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کیلئے اسلام ‌آباد کی ٹیم نے شاہد آفریدی کو حاصل کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا آغاز اگلے ماہ کی 5 تاریخ سے ہو گا۔ اس سلسلے میں تمام ٹیموں کی جانب سے کھلاڑیوں کی سلیکشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اس مرتبہ کراچی کی بجائے اسلام آباد کی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

تاہم ٹیم کی قیادت شاہد آفریدی کی جگہ عمر گل کے سپرد کی گئی ہے۔ جبکہ پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان کراچی وائٹس کی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ ٹورنامنٹ کے لیے کھلاڑیوں کی مزید ڈرافٹنگ کا عمل جاری ہے۔ ٹورنامنٹ میں لاہور اور کراچی کی دو ٹیمیں حصہ لیں گی جبکہ اسلام آباد، فاٹا، پشاور اور راولپنڈی کی ایک، ایک ٹیم حصہ لے گی۔ جبکہ ٹورنامنٹ کا انعقاد راولپنڈی اور ملتان میں کیا جائے گا۔

وقت اشاعت : 29/07/2016 - 21:06:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :