تیسرے ٹیسٹ کیلئے حتمی الیون میں زیادہ تبدیلیوں کی ضرورت نہیں: سرفراز احمد

جمعہ 29 جولائی 2016 22:53

تیسرے ٹیسٹ کیلئے حتمی الیون میں زیادہ تبدیلیوں کی ضرورت نہیں: سرفراز احمد

برمنگھم( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 جولائی ۔2016ء ) وکٹ کیپر سرفراز احمد کہتے ہیں کہ انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز جیت سکتے ہیں مگر اس کے لئے فیلڈنگ پر خاص توجہ دینا ہو گی۔ ٹی ٹونٹی کپتان کے مطابق تیسرے ٹیسٹ کیلئے حتمی الیون میں زیادہ تبدیلیوں کی ضرورت نہیں۔ سرفراز احمد پرعزم ہیں کہ قومی ٹیم انگلینڈ کو ٹیسٹ سیریز ہرا دے گی۔ وکٹ کیپر بلے باز کے مطابق برمنگھم ٹیسٹ میں زیادہ تبدیلیوں کی ضرورت نہیں۔

(جاری ہے)

تاہم سرفراز احمد خراب فیلڈنگ کے سبب ضرور پریشان ہیں۔ کہتے ہیں فتح کیلئے کھلاڑیوں کو آسان ہی نہیں بلکہ مشکل کیچ بھی تھامنا ہونگے۔ قومی بیٹسمینوں اور بولروں کو مانچسٹر ٹیسٹ کی غلطیوں پر کام کرنا ہو گا۔ ٹی ٹونٹی کپتان نے جو روٹ کو بڑا بلے باز قرار دیا۔ قومی وکٹ کیپر کا کہنا ہے کہ جو روٹ کی بیٹنگ نے ہی اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ کو ہماری پہنچ سے دور کیا۔ سرفراز احمد کو بقیہ دو ٹیسٹ میچوں میں باوٴنس بیک کرنے کا پورا یقین ہے۔ پاکستان اور انگلینڈ کے مابین برمنگھم ٹیسٹ کیلئے میدان 3 اگست سے سجے گا۔ ۔

وقت اشاعت : 29/07/2016 - 22:53:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :