سری لنکا 17سال بعد آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ میچ جیتنے میں کامیاب

ہفتہ 30 جولائی 2016 15:27

سری لنکا 17سال بعد آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ میچ جیتنے میں کامیاب

پالی کیلے(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار30جولائی ۔2016ء ) سری لنکا نے شاندار فائٹ بیک کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو پہلے ٹیسٹ میں 106رنز سے شکست دیکر 1999ء کے بعد کینگروز کیخلاف پہلی کامیابی سمیٹ لی ہے ۔

(جاری ہے)

ٹیسٹ کے آخری روز آسٹریلیا کی پوری ٹیم 268رنز کے ہدف کے تعاقب میں 161رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئی جس کے ساتھ ہی سری لنکانے عالمی نمبر 1ٹیم کے خلاف 17سال بعد ٹیسٹ جیتنے میں کامیابی حاصل کرلی ۔کینگروز کیلئے کپتان سٹیو سمتھ 55رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ مچل مارش کی مزاحمت 25رنز تک محدود رہی،سری لنکا کی جانب سے ہیراتھ نے 5،سنداکن نے 3جبکہ پریرا اور ڈی سلوا نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔

وقت اشاعت : 30/07/2016 - 15:27:13