اولمپک افتتاحی تقریب : شاہ حسین ریو اولمپک 2016 میں پاکستانی پرچم تھامے گے

جمعرات 4 اگست 2016 13:02

اولمپک افتتاحی تقریب : شاہ حسین ریو اولمپک 2016 میں پاکستانی پرچم تھامے گے

پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر اختر گنجیرا نے کہا ہے کہ 5 اگست کو برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں ہونے والی اولمپک کی افتتاحی تقریب میں پاکستان کا پرچم شاہ حسین بلند کریں گے۔پاکستان کی روایات کے مطابق ہاکی ٹیم کے کپتان اولمپک میں پاکستانی پرچم اٹھاتے تھے لیکن ہاکی ٹیم کی اولمپک تک رسائی میں ناکامی کے بعد پی ایس بی کو حسین شاہ کے انتخاب کے لیے فیصلہ کرنے میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔

ریو اولمپک میں پاکستان کا سات رکنی دستہ شرکت کررہا ہے جو مختلف کھیلوں میں حصہ لے گا۔شاہ حسین پاکستان کے لیے میڈل جیتنے والے حسین شاہ کے بیٹے ہیں جبکہ علاقائی کوٹے کی بدولت اولمپک میں جگہ پانے والے جوڈو کے واحد کھلاڑی ہیں۔حسین شاہ نے رواں سال فروری میں ہندوستان میں منعقدہ جنوبی ایشائی گیمز میں پاکستان کے لیے سونے کا تمغہ حاصل کیا تھا۔

(جاری ہے)

براعظم کے کوٹے کی بنیاد پر پاکستان کے 3 ایتھلیٹس غلام مصطفیٰ بشیر اور منہل سہیل بھی ریو اولمپکس میں ایکشن میں نظر آئینگے، ان تینوں ایتھیلٹس نے کئی عالمی مقابلوں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرکے میگا ایونٹ میں رسائی کی۔پاکستان کے دیگر 4 ایتھلیٹس وائلڈ کارڈ کے ذریعے اولمپکس میں حصہ لیں گے جن میں سوئمنگ کے مقابلوں میں لیانا سوان اور حارث بانڈے، ایتھلیٹس محبوب علی اور نجمہ پروین شامل ہیں۔ریو اولمپک کے مقابلوں کا آغاز 5 اگست کو ہوگا۔

وقت اشاعت : 04/08/2016 - 13:02:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :