برانز میڈل سے محرومی پر ثانیہ مرزا کے آنسو چھلک پڑے

بدھ 17 اگست 2016 13:28

برانز میڈل سے محرومی پر ثانیہ مرزا کے آنسو چھلک پڑے

ریوڈی جنیرو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 اگست ۔2016ء) اولمپک گیمز کے مکسڈ ڈبلز برانز میڈل پلے آف میں روہن بوپننا کے ساتھ ناکامی کے بعد بھارتی ٹینس کی ملکہ ثانیہ مرزا کے میڈیا کے سامنے آنسو چھلک پڑے جن کو یقین نہیں ہے کہ وہ ٹوکیو اولمپکس میں شریک ہو سکیں گی۔

(جاری ہے)

بھارت کے پہلے میڈل جیتنے کی امید اس وقت دم توڑ گئی جب ثانیہ مرزا اوران کے پارٹنر روہن بوپننا کو تیسری پوزیشن کے میچ میں لوسی ہرادیکا اور راڈک اسٹیپانیک کیخلاف ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ اس ناکامی کو قبول کرنا بہت مشکل ہے کیونکہ علم نہیں کہ وہ آئندہ چار سال تک ٹینس کھیل سکیں گی۔

وقت اشاعت : 17/08/2016 - 13:28:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :