ریو اولمپکس ، بلجیئم نے مینز ہاکی کے فائنل میں جگہ بنا لی

بدھ 17 اگست 2016 13:30

ریو اولمپکس ، بلجیئم نے مینز ہاکی کے فائنل میں جگہ بنا لی

ریوڈی جنیرو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 اگست ۔2016ء) کھیلوں کے میگا ایونٹ ریو اولمپکس میں سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ ریو اولمپکس مقابلوں کے 11 ویں روز مینز ہاکی سیمی فائنل میں ارجنٹائن کے کھلاڑیوں نے جرمن پلیئرز کو کراری شکست کا مزہ چکھایا ۔

(جاری ہے)

ارجنٹائن نے پانچ صفر سے کامیابی سمیٹ کر ایونٹ کے فائنل میں رسائی حاصل کی ۔ مینز ہاکی سیمی فائنل کے ایک اور میچ میں بیلجئم نے ہالینڈ کو تین ایک سے مات دے کر ایونٹ کے فائنل میں جگہ پکی کی جہاں ان کا مقابلہ ارجنٹائن سے ہوگا ۔ مینز ہوریزونٹل بار جمناسٹک فائنل میں جرمن اتھلیٹ ،فیبیان ہمبوچن نے میدان مارا ۔ ویمنز ڈسکس فائنل میں کروشیا کی سینڈرا پرکووک نے سونے کے تمغے پر قبضہ جمایا ۔

وقت اشاعت : 17/08/2016 - 13:30:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :