ریو اولمپکس ‘ارجنٹینا نے ہاکی میں طلائی تمغہ جیت لیا

جمعہ 19 اگست 2016 12:39

ریو اولمپکس ‘ارجنٹینا نے ہاکی میں طلائی تمغہ جیت لیا

ریوڈی جنیرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 اگست ۔2016ء) ریو اولمپکس میں مردوں کے ہاکی کے مقابلوں میں ارجنٹینا نے بلجیم کو دو کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے کر پہلی مرتبہ ہاکی میں طلائی تمغہ جیت لیا میچ کے ابتدائی لمحات میں بلجیم کے ٹنگئے کوسنس نے گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی تھی تاہم اس کے بعد ارجنٹینا کی ٹیم پوری طرح کھیل پر چھائی رہی اور ہاف ٹائم سے پہلے تین گول کر دئیے ‘ارجنٹینا کی طرف سے باپلو ابرا، اگناشیو ارتز اور گونزالو پیلٹ کے گول کی بدولت اسے تین، ایک کی برتری حاصل ہوگئی۔

بعدازاں بلجیم کے گودیئر بوکارڈ نے ایک گول کر کے اس برتری کو کم دیابلجیم نے سکور برابر کرنے کیلئے ارجنٹینا کے گول پر کئی حملے کیے جسے ارجنٹینا کے گول کیپر ڑوان ویولدی نے ناکام بنا دیا۔

(جاری ہے)

میچ کے آخری لمحات میں ارجنٹینا کے آگسٹن مزیلی نے گول نے ارجنٹینا کی فتح یقینی بنا دی ‘ریو اولمپکس میں ہاکی کے میدان میں طلائی تمغہ حاصل کرنے والی ارجنٹینا کی ٹیم اس سے پہلے کبھی بھی اولمپکس مقابلوں میں سیمی فائنل تک بھی رسائی حاصل نہیں کر سکی تھی۔

بلجیم کی ٹیم نے بھی پہلی مرتبہ اولمپکس مقابلوں میں فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا اور ہاکی کے مقابلوں میں 1920 میں کانسی کا تمغہ حاصل کرنے کے بعد اس کا یہ دوسرا تمغہ ہے ‘دوسری جانب کانسی کے تمغے کے لیے کھیلے گئے میچ میں جرمنی نے ہالینڈ کو پینلٹی شوٹ آوٴٹ پر تین کے مقابلے میں چار گول سے شکست دی۔جرمنی اور ہالینڈ کا میچ مقررہ وقت میں ایک ایک گول سے برابر رہا تھا۔

وقت اشاعت : 19/08/2016 - 12:39:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :