ثانیہ مرزا ڈبلیو ٹی اے ڈبلز کی رینکنگ میں پہلے نمبر پر آگئی

پیر 22 اگست 2016 16:35

ثانیہ مرزا ڈبلیو ٹی اے ڈبلز کی رینکنگ میں پہلے نمبر پر آگئی

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 اگست۔2016ء)بھارٹی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا ڈبلیو ٹی اے کی ڈبلز کی رینکنگ میں پہلے نمبر پر آگئی ہیں۔

(جاری ہے)

ثانیہ مرزا نے یہ سنگ میل سنسناٹی ٹینس کے فائنل میں کامیابی کے بعد حاصل کیا، اْنہوں نے ڈبلز کے فیصلہ کن معرکے میں اپنی پارٹنر باربورا اسٹریکووا کے ساتھ مل کر اپنی سابقہ پارٹنر سوئٹزرلینڈ کی مارٹینا ہنگز اور کوکو وین ڈیویگے کی جوڑی کو سات پانچ اور چھ چار کے اسکور سے شکست دی۔ اس فائنل میں جیت کے سبب ثانیہ مرزا نے ڈبلز کے ایونٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

وقت اشاعت : 22/08/2016 - 16:35:14