پاکستان کے سوا کوئی عالمی نمبرایک بننے کا مستحق نہیں ٗ وقار یونس

منگل 23 اگست 2016 19:23

پاکستان کے سوا کوئی عالمی نمبرایک بننے کا مستحق نہیں ٗ وقار یونس

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 اگست ۔2016ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ وقار یونس نے پاکستان کی عالمی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر ترقی کی وجہ مصباح الحق کی غیرمعمولی صلاحیتوں کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مشکلات کے باوجود عمدہ کھیل پیش کرنی والی پاکستانی ٹیم عالمی نمبر ایک بننے کی مستحق ہے۔ایک انٹرویو میں قومی ٹیم کے سابق کوچ وقار یونس نے کہا کہ یہ پوری قوم کیلئے فخر کا موقع ہے ٗیہ مصباح اور پوری ٹیم کیلئے بہت بڑا لمحہ ہے کیونکہ انہیں سخت محنت کا پھل مل گیا۔

عالمی نمبر ایک بننا خواب ہوتا ہے اور پاکستان کے علاوہ کوئی بھی ٹیم عالمی نمبر ایک بننے کی مستحق ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سات سے آٹھ سال کے دوران کافی کچھ سہا ہے لیکن مستقل بہترین کرکٹ کھیلی۔

(جاری ہے)

کافی سارے مسائل، تنازعات اور خصوصاً ملک میں کرکٹ میں کرکٹ نہ ہونا جس کی وجہ سے کھلاڑیوں کو ہمیشہ گھر سے دور رہنا پڑا لہٰذا میں سمجھتا ہوں کہ اسی وجہ سے انہیں اپنے کارنامے پر فخر پونا چاہیے۔

وقار یونس نے کہا کہ ہم ہر مشکل کے باوجود آگے بڑھتے چلے گئے، پیچھے نہیں ہٹے اور تمام مشکلات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور اسی جدوجہد کے نتیجے میں یہ اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔وقار یونس نے کہا کہ اس کا سہرا مصباح کے سر جاتا ہے جنہوں نے بے انتہا تنقید کے باوجود مشکل وقت میں اپنی زبان سے ایک بھی غلط لفظ تک ادا نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ کپتان کے کھیلنے کے انداز کی وجہ سے ان پر تنقید کی جاتی تھی تاہم اب میں سوچتا ہوں کہ یہ لوگ بحیثیت پاکستانی فخر محسوس کر رہے ہوں گے، آپ مصباح سے اور کیا چاہتے ہیں؟ انہوں نے اپنے طریقے سے سب کچھ کیا چاہے لوگ ان کے طریقہ کار کو پسند کریں یا نہیں اور ہمیں عالمی نمبر ایک کے منصب تک پہنچا دیا۔ اب آپ کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں؟۔

وقت اشاعت : 23/08/2016 - 19:23:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :