پاکستان کی موجودہ ٹیم میں کوئی کھلاڑی ایسا نہیں جو مصباح کی جگہ لے سکے ٗوسیم اکرم

منگل 23 اگست 2016 19:23

پاکستان کی موجودہ ٹیم میں کوئی کھلاڑی ایسا نہیں جو مصباح کی جگہ لے سکے ٗوسیم اکرم

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 اگست ۔2016ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے مصباح کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی موجودہ ٹیم میں کوئی کھلاڑی ایسا نہیں جو مصباح کی جگہ لے سکے۔سوشل میڈیا پر اپنے شائقین سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ مصباح ایک تحمل مزاج انسان ہیں اور ایک بہترین قائد ہیں۔

(جاری ہے)

وسیم اکرم نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ ٹیم میں محمد عامر وہ باؤلر ہیں جو پاکستان کرکٹ میں ان کی جگہ لے سکتے ہیں اور وہ اسی طرح دل و جان سے باؤلنگ کرتے ہیں جس طرح وہ نوجوانی میں کیا کرتے تھے۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان نے اسد شفیق کو موجودہ پاکستانی ٹیم میں اپنا سب سے پسندیدہ کھلاڑی قرار دیا اور کہا کہ جس طرح اسد شفیق نے انگلینڈ میں چھٹے نمبر پر بیٹنگ کی اس سے وہ بہت متاثر ہوئے۔انہوں نے کہا کہ ایجسبٹن ٹیسٹ کی دونوں اننگ میں صفر پر آؤٹ ہونے کے بعد انہوں نے جس طرح اوول میں سنچری اسکور کی، وہ ان کی ذہنی مضبوطی کی عکاسی کرتی ہے۔

وقت اشاعت : 23/08/2016 - 19:23:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :