کرکٹ آسٹریلیا کی پاکستان کو ٹیسٹ رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن سنبھالنے پر مبارکباد

بدھ 24 اگست 2016 12:59

کرکٹ آسٹریلیا کی پاکستان کو ٹیسٹ رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن سنبھالنے پر مبارکباد

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 اگست ۔2016ء) کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان کو ٹیسٹ رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

سی اے کے چیف ایگزیکٹیو جیمز سدرلینڈ نے کہاکہ 6 برس سے زائد عرصے تک اپنے ہوم گراوٴنڈزپر نہ کھیل پانے کے باوجود پاکستان ٹیم دنیائے کرکٹ کے ٹاپ پر پہنچ گئی جو اس کی صلاحیتوں کا مظہر ہے، میں کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے پاکستان کو مبارکباد دینا چاہوں گا، گرین کیپس کے نمبر ون بننے سے رواں سال کے اختتام پر ہمارے ملک میں شیڈول سیریز کے حوالے سے جوش و خروش میں اضافہ ہوگا۔

وقت اشاعت : 24/08/2016 - 12:59:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :