جلد پاکستان سے نمبر 1پوزیشن واپس چھین لیں گے : ویرات کوہلی

بدھ 24 اگست 2016 15:27

جلد پاکستان سے نمبر 1پوزیشن واپس چھین لیں گے : ویرات کوہلی

پورٹ آ ف اسپین (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار24اگست۔2016ء )بھارتی ٹیسٹ کپتان ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ رینکنگ کیلئے نہیں کھیلتے ، یہ مختصر مدتی فائدہ ہے،جلد پاکستان سے نمبر 1پوزیشن واپس چھین لیں گے ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو میں ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے آخری میچ جیتا اور ہم نے ڈرا کیا لہٰذا رینکنگ آئندہ پھر تبدیل ہوتی نظر آئے گی ، پوائنٹس ٹیبل کی صورتحال کو جانتا ہوں جو کافی قریب ہے ،ہم ہر میچ جیتنے کے لیے کھیلتے ہیں ۔یاد رہے کہ ویسٹ انڈیز کیخلاف آخری ٹیسٹ ڈرا ہونے کے باعث بھارت ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن سے محروم ہوگیا تھا جو اب پاکستان کے پاس ہے۔

وقت اشاعت : 24/08/2016 - 15:27:23