کرکٹرز کو پیسے کی فراوانی تباہ کر رہی ہے :گلین میکگر اتھ

بدھ 24 اگست 2016 15:47

کرکٹرز کو پیسے کی فراوانی تباہ کر رہی ہے :گلین میکگر اتھ

میلبورن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار24اگست۔2016ء )سابق آسٹریلین فاسٹ بالر گلین میکگراتھ کا کہنا ہے کہ آسان پیسے کی فراوانی کرکٹرز کو تباہ کر رہی ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیجنڈری آسٹریلیوی فاسٹ باؤلر کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں جاری ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگز میں جو ڈھیروں ڈالرز دیئے جا رہے ہیں اس نے فاسٹ باؤلرز کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے کیونکہ ابتدائی کامیابی کے بعد انہوں نے سخت محنت کرنا ترک کر دیا ہے جو کرکٹ کے لیے نقصان دہ ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ایشو صرف بھارت میں ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں ہے کیونکہ جب پیسے کی فراوانی ہو گی تو کھلاڑیوں کو سخت محنت کیلئے تیار کرنا آسان نہیں ہوتا ہے ۔

وقت اشاعت : 24/08/2016 - 15:47:08