یوم دفاع سٹاف ویلفیئر فٹ بال ٹورنامنٹ میں راوی کلب اور غوری کلب کی ٹیموں نے کامیابی حاصل کرلی

بدھ 24 اگست 2016 20:16

یوم دفاع سٹاف ویلفیئر فٹ بال ٹورنامنٹ میں راوی کلب اور غوری کلب کی ٹیموں نے کامیابی حاصل کرلی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 اگست ۔2016ء) اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جاری یوم دفاع سٹاف ویلفیئر فٹ بال ٹورنامنٹ میں راوی کلب اور غوری کلب کی ٹیموں نے کامیابی حاصل کرلی ۔اطلاعات ک مطابق جی ایٹ گراؤنڈ پر کھیلے گئے میچ میں وقفے تک راوی کلب کو اسلام آبادکلب 1-0 گول کی برتری حاصل تھی دوسرے ہاف میں راوی کلب نے مزید ایک گول کرکے مقابلہ 2-0 گول سے جیت لیا۔

(جاری ہے)

پہلے ہاف کے 28 ویں منٹ میں راوی کلب کے آصف نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی اور دوسرے ہاف کے 15ویں منٹ میں آصف نے ہی اس برتری کو دگنا کرتے ہوئے مقابلہ 2-0 کردیا جو میچ کے اختتام تک برقرار رہا جبکہ اسلام آباد کلب کے کھلاڑی کوئی بھی گول نہ کر سکے، کراچی کمپنی گراؤنڈ پر غوری کلب نے جناح کلب کو 5-0 گول ہرا دیا، وقفے تک غوری کلب کو جناح کلب کے خلاف 3-0 گول کی برتری حاصل تھی، دوسرا ہاف میں مزید دو گول کرکے مقابلہ5-0 گول سے جیت لیا، فاتح ٹیم کی جانب سے یاسر نے دو جبکہ مہتر، عادل اور حسن نے ایک، ایک گول کیا، جناح کلب کے کھلاڑیوں نے مارجن کم کرنے کی بھر پور کوشش کی۔

وقت اشاعت : 24/08/2016 - 20:16:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :