شرجیل خان کے بے وقوفانہ ریویو کا خمیازہ نوجوان بلے باز بابر اعظم کو بھگتنا پڑا

muhammad ali محمد علی بدھ 24 اگست 2016 20:33

ساؤتھ ہیمپٹن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار24اگست۔2016ء ) قومی ٹیم کے اوپنر شرجیل خان کے بے وقوفانہ ریویو کا خمیازہ نوجوان بلے باز بابر اعظم کو بھگتنا پڑا۔

(جاری ہے)

انگلینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے شرجیل خان نے غیر ذمہ درانہ شاٹ کھیلنے کے بعد ریویو بھی ضائع کردیا ،دو وکٹیں کھونے کے بعد جب بابر اعظم اور اظہر علی نے ٹیم کو سہارا دیا تو عادل رشید کی ایک گیند بلے پر لگنے کے بعد پیڈ پر لگنے کی باوجود انہیں آؤٹ قرار دیاگیا تاہم بے بس بابر اعظم کچھ نہ کرسکے اور پوویلین لوٹ گئے ۔

وقت اشاعت : 24/08/2016 - 20:33:33