پہلا ون ڈ ے ، پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کیلئے 261رنز کا ہدف دے دیا

بدھ 24 اگست 2016 21:40

پہلا ون ڈ ے ، پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کیلئے 261رنز کا ہدف دے دیا

ساؤتھ ہیمپٹن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار24اگست۔2016ء ) 5ون ڈے میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کے لیے261 رنز کا ہدف دے دیا ہے ۔روز باؤل ، ساؤتھ ہیمپٹن میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستانی کپتان اظہر علی نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ،آئر لینڈ کیخلاف پہلے میچ کے ہیرو شرجیل خان کچھ خاص نہ کرپائے اور ووڈ کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوگئے،محمد حفیظ ایک بارپھر بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور 11رنز بناکر چلتے بنے۔

(جاری ہے)

اظہر علی نے بابر اعظم کے ساتھ ملکر تیسری وکٹ کے لیے سکور میں 61رنز کا اضافہ کیا جس کے بعد بابر اعظم 42کے انفرادی سکور پر غلط ایل بی ڈبلیو آؤٹ دے دیئے گئے۔سرفراز احمد نے اظہر علی کے ساتھ چوتھی وکٹ کے لیے 65رنز جوڑے جس کے بعد پاکستانی کپتان تیز کھیلنے کی کوشش کرتے ہوئے 82رنز بنا کر عادل رشید کا نشانہ بن گئے۔شعیب ملک اور سرفراز نے پانچویں وکٹ کے لیے 46رنز کا اضافہ کیا جس کے بعد ملک 17رنز بنا کرآؤٹ ہوگئے،سرفراز احمد اپنی نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد 55رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئے۔

وقت اشاعت : 24/08/2016 - 21:40:47