کھیلوں کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے، حاجی نواب خان

جمعرات 25 اگست 2016 12:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 اگست۔2016ء) رکن تحصیل کونسل سوات اور مانیار فٹ بال کلب کے سیکرٹری حاجی نواب خان نے کہا ہے کہ کھیلوں کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز مانیار کلب کے زیراہتمام جاری پہلے حاجی نواب فٹ بال ٹورنامنٹ کے میچ میں بطور مہمان خصوصی کیا،انہوں نے کہا کہ کھلاڑی کو جو دنیا میں مقام مل رہا ہے ہمارے ہاں وہ نہیں ہے ،کھلاڑی کسی بھی ملک کے سفیر کا درجہ رکھتے ہیں اور ان کی ہر کھیل کے میدان میں حوصلہ افزائی کی جائے، انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں کھیلوں کا فروغ اشد ضروری ہوچکا ہے ،دیہات کی سطح پر مقابلے کروا کر کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو ابھارنا ہے اور معاشرتی اصلاح کے لئے کھیلوں کا فروغ ضروری ہے، میچ میں بہار کلب پارری نے حبیب کلب گورتی کو 5-3 گول سے ہرا دیا۔

وقت اشاعت : 25/08/2016 - 12:29:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :